ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام نے مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر عوام بلبلا اُٹھے اور حکومت کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

ایک شہری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت اتنی زیادہ بڑھا دی گئی ہے، جمع پونجی جو بھی ہوگی وہ اس میں خرچ ہوجایا کرے گی اور خاص طور پر نچلے طبقے کے لوگ زیادہ متاثر ہوں گے، حکومت کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن

ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کہاں جائے کیا کرے، تنخواہیں بڑھ نہیں رہیں، پیٹرول کی قیمت بڑھادی ہے، غریب آدمی کیا کرے گا، مکان کے کرائے بھی اتنے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں، اوپر سے پیٹرول بم بھی گرا دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں