تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے اضافے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نے ماہِ ستمبر کے آخری پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں5روپےفی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں5روپےایک پیسہ اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5روپے92پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 16 ستمبر کی رات 12 بجے سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اضافے کے بعد 123 روپے تیس پیسے ہوگی، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 120 روپے چار پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے 26 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 90 روپے 69 پیسے ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ماہ ستمبر کے آخری پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی گئی تھی۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو  گزشتہ روز موصول ہوئی تھی، جس میں دس روپے قیمتوں میں اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔

اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اور  مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے  کی تجویز دی گئی تھی۔ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی، جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمر وزارت خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے، جس کو وزیراعظم کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جاتا ہے اور پھر وزارتِ خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -