جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں‌ اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

- Advertisement -

لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مٹی کا تیل ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پیٹرول مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے، یہ قیمتیں 15 نومبر 2024 تک نافذ العمل ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں