The news is by your side.

Advertisement

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے کمی کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 پیسے بڑھا دی گئی۔ نئے قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر کی رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک ردو بدل کی تجویز دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟

پیٹرولیم ڈویژن کو سمری گزشتہ روز ہی موصول ہوگئی تھی جس کے بعد اسے وزارتِ خزانہ کو ارسال کیا گیا، اوگرا نے  پٹرول کی قیمت میں ایک روپے، ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 27پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔

اسی طرح سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 39پیسے فی لیٹر کمی، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6روپے 56پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی دی گئی۔

یاد رہے گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں ستمبر کی قیمتیں برقرار رہیں گی تاہم ماہ اکتوبر میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں