پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 321 روپے 17 پیسے ہوگئی۔
خطے میں اس وقت سب سے سستا پیٹرول بھارت میں فی لیٹر 110 روپے مل رہا ہے جبکہ بنگلادیش میں 116 ٹکے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت ہے۔
سری لنکا میں بھی پیٹرول 293 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے پر یہاں قیمتیں بڑھانا پڑیں، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے پر یہاں قیمتیں بڑھانا پڑیں، وزیراعظم
ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے پہلے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں55 روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


