اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری آج دیں گے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد تک کی کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد تک کی کمی کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔
اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرول چھ روپے سولہ پیسے فی لیٹر،ہائی اوکٹین اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل چھ روپے اڑتالیس پیسے فی لیٹراورمٹی کا تیل سات روپے سات پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔
وزیراعظم آج قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔