اسلام آباد : عالمی منڈیوں میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر آجانےکےباعث یکم ستمبر سےپاکستان میں بھی تیل مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
اُوگرا ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسےفی لیٹر کمی متوقع ہے۔ہائی اوکٹین 8 روپے 10 پیسےفی لیٹر سستا کئے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 90 پیسےفی لیٹرکم کی جا سکتی ہےجبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 3 روپے 11 پیسےفی لیٹرکمی متوقع ہے۔
لائٹ اسپیڈ ڈیزل بھی 3 روپے 57 پیسےفی لیٹرسستا ہوسکتا ہے۔۔قیمتوں کی حتمی سمری 27 اگست کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی جائیگی۔