اشتہار

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت، وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج اچھی خبر ملے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر علی برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 50 سال سے ایک گٹھ جوڑ چل رہا تھا جس میں اربوں روپے چند لوگوں نے کمائے، چند مخصوص لوگ اربوں روپے کما کر کورٹ کے اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپتے تھے، وہ پیٹرولیم وزیر کے پیچھے لگ کر کوٹے لیتے تھے اور باؤزر کے کوٹے مانگے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ عالمی منڈی قیمت ایک ہزار ہو اور مقامی طور پر 500 میں دیں، فیول پر جس طرح ریلیف دیا گیس میں بھی ایسا ہی نظام لائیں گے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

علی پرویز ملک نے کہا کہ مسابقتی عمل کے ذریعے سستے ایندھن کی درآمد حکومت کی ترجیح ہے، فیصلہ کیا ہے مسابقت لائی جائے اور کمپیٹیشن کے ذریعے باہر سے سستہ ایندھن لائیں، فیصلہ کیا گیا ہے گیس شعبے کو مسابقت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ باہر سے سستا ایندھن لاکر عوام کو سستا دینا چاہتے ہیں تو ضرور دیں، وزیراعظم کی کوشش ہےکہ نظام میں شفافیت لائی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں