منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 375 روپے 4 یسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 23 جولائی کے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: پیٹرول پمپس کی ہڑتال: ایسوسی ایشن کا نیا اعلان

اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا تھا کہ پیٹرول پمپ اونرز کے مارجن کے معاملے کو حل کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کررہے ہیں جس کے لیے کابینہ میں سمری بھیجی جارہی ہے، اوگرا چیئرمین اور اپنی وزارت کی طرف سے معاملے کے حل کی یقین دہانی کروا رہا ہوں، معاملے کو حل کرکے جلداز جلد خوشخبری دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر معاملے میں پیش رفت نہ ہوئی تو دو ہفتے بعد دوبارہ ساتھ بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ مجبوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں، اوگرا کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کرنا پڑ رہا ہے، شفاف اور منصفانہ انداز میں مشکل صورت حال سے نمٹا جائے گا۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں