لاہور : سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے جیسے فیصلے خوشی اور مرضی سے نہیں کئے جاتے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے کی وجہ سے تیل پر انحصار کرنے والا پاکستان شدید متاثر ہورہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، سخت فیصلے ناگزیر ہیں،ایسے فیصلے خوشی اور مرضی سے نہیں کئے جاتے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے سب نے پاکستانی بن کر یکجہتی کا مظاہرہ اور اتحاد قائم رکھنا ہوگا۔
پوری پاکستانی قوم اپنی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے، قوم بحران سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔
بحیثیت قوم ہمت، جرات، دوراندیشی اور اجتماعی کاوش کا مظاہرہ کرنا چاہیے، میڈیا، عوام، ہر خاندان نے بحران کے مقابلے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے، قومیں آزمائش کے وقت بچت اور کفایت کے اقدامات کرتی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے پر یہاں قیمتیں بڑھانا پڑیں، وزیراعظم
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


