تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والے نے عوام کے کپڑے ہی اتار دیے‘

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والے نے عوام کے کپڑے ہی اتار دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل آئی ایم ایف کے پاس جانے سے حل نہیں ہوں گے ان کے دباؤ پر مہنگائی کرکے لوگوں کو برباد کیا جارہا ہے ہم نے پہلی ہی کہہ دیا تھا یہ نااہل لوگ ہیں صرف تباہی مچانے کے لیے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ مسترد کرتے ہیں 60 روپے فی لیٹر اضافہ معیشت تباہ کرنے کے مترادف ہے ان کے ظالمانہ فیصلے سے حالات خراب تر ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا نیا طوفان عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے، بجلی کی قیمت بڑھا دی، ٹیکسز کی چھری بھی تیار ہے اب آئندہ بجٹ لوگوں پرمزید قیامت ڈھائے گا۔

پرویز الٰہی نے حکومت سے سوال کیا کہ روس سے تیس فیصد سستا پیٹرول کیوں نہیں لیا گیا۔

واضح رہے کہ شہباز حکومت نے گزشتہ روز ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 84 پیسے پر پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -