’عمران خان یاد تو آرہا ہوگا‘

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دے دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان یاد تو آرہا ہوگا۔‘
عمران خان یاد تو آ رہا ہوگا!
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 2, 2022
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا ہے۔
شہباز شریف حکومت نے ایک ہفتے میں پیٹرول 60 روپے مہنگا کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے پر پہنچ گئی ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگی، مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 94 پیسے ہوگی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی سخت شرط رکھی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے روز بات ہورہی ہے لیکن ان کی ہر بات نہیں مان سکتے ان سے معاہدہ جون میں ہو جائے گا ۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جون میں ٹیکس نہیں لگائیں گے مگر سبسڈی ختم کرنا ہوگی۔