جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

پٹرول کی قیمت آج ہی 250 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد سے زائد کمی کے بعد فوری پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا مطالبہ کر دیا۔

پٹرولیم قیمتوں سے متعلق امیر جماعت اسلامی نے ایکس پر بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے اعلان پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تیزی سےگررہی ہے پٹرول و ڈیزل کی قیمت فوری بڑھانے والی حکومت پٹرولیم لیوی کاخاتمہ کرے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ آج ہی پٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی کیا جائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آبنائے ہرمز کھلتے ہی 9 فیصد کم ہوکر 91 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

امریکی خام تیل ویسٹرن ٹیکساس 10 فیصد کمی سے 85 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت ساڑھے 11 فیصد کم ہوکر 84 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

یو اے ای کا عالمی بینچ مارک مربان کروڈ 8 ڈالر کمی سے 93.4 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں کپاس، گندم، سویا بین، ربر اور کوئلے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں