site
stats
بزنس

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا کی سمری مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے حکم اور رمضان کے پیش نظر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے آئندہ ماہ جون میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔

اسحٰق ڈار کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 85 فیصد اضافہ تجویز کیا تھا تاہم سمری منظور نہیں کی گئی۔ قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے حکومت ساڑھے 8 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top