منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

’اسٹڈی کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بنگلادیش، سری لنکا سےکم ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کے پی ایم جی اسٹڈی کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بنگلادیش، سری لنکا اور ترکیہ سےکم ہیں۔

وزیرپیٹرولیم کی زیر صدارت قیمتوں کے تعین کیلئے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کےطریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے سفارش کی کہ اوگرا روزانہ پلیٹس قیمتوں کا ڈیٹا ویب سائٹ پر جاری کرے، قیمتیں جاری کرنے سے عوام کو قیمتوں کے تعین کابینچ مارک معلوم ہو گا۔

پیٹرولیم پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کو شفاف اور صوابدیدی فیصلوں سے پاک نظام کے تحت چلانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ تیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن پر تمام اراکین نے اتفاق کرتے ہوئے شفافیت بڑھانے پر زور دیا۔

اجلاس میں علی پرویز ملک نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش سے عالمی توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی، کےپی ایم جی اسٹڈی کےمطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بنگلادیش، سری لنکا اور ترکیہ سےکم ہیں۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ مقامی ڈیزل پیداوار بڑھانے اور درآمدی ڈیزل پر انحصار کم کرنے کیلئےترامیم تجویز کر دی ہیں، مقامی ڈیزل پیداوار میں اضافہ پاکستان کی توانائی سلامتی کو مزید مضبوط بنائے گا، پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا آئندہ اجلاس حتمی ہوگا جس کے بعد سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں