ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

خطے کے ممالک میں پٹرول کی موجودہ قیمت کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 مئی 2026): حکومت نے رواں ہفتے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا آج ہم خطے کے دیگر ممالک میں پٹرول کی قیمت بتائیں گے۔

ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث توانائی بحران نے دنیا کے ساتھ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور ی بحران شروع ہونے کے بعد حکومت پاکستان اب 15 روز کے بجائے ہر ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کرتی ہے۔

حکومت نے گزشتہ جمعہ کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے بعد ملک میں پٹرول کی موجودہ قیمت 414.78 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خطے کے دیگر ممالک میں اس وقت پٹرول کی فی لیٹر قیمت کتنی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت سری لنکا میں پٹرول کی قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 370 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

چین میں پٹرول کی فی لیٹر موجودہ قیمت 360 روپے، بھارت میں تقریباً 302 روپے فی لیٹر بتائی جا رہی ہے۔

بنگلہ دیش میں ایک لیٹر پٹرول تقریباً 288 روپے، افغانستان اور مالدیپ میں بھی قیمت پاکستان سے کم جب کہ ایران میں مقامی سطح پر نکالا جانے والا پٹرول تقریباً 6 روپے فی لیٹر میں فروخت کیے جانے کے اطلاعات ہیں۔

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز افزوں اضافے نے عوام کی قوت خرید کا دائرہ مزید سخت کر دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں