نومبر سے پیٹرولیم 2.60 روپے مہنگا ہونے کا امکان -
The news is by your side.

Advertisement

نومبر سے پیٹرولیم 2.60 روپے مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے تین روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے تین روپے اضافے کا امکان ہے، اوگرا زرائع کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ہائی آکٹین کی قیمت میں تین روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے نوئے پیسے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے۔

اوگرا کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچپن پیسے جبکہ غریبوں کے ایندھن مٹی کے تیل کی قیمت دو روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اضافی جی ایس ٹی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے ہورہا ہے۔حکومت جی ایس ٹی کم کرے تو عوام کو ریلیف دے سکتی ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں