اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں مہینے کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں ایک روپے 77 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوگا۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل اورمٹی کےتیل کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا جب کہ پیٹرول 1 روہے 77 پیسے اور ڈیزل میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے 31 جنوری تک ہوگا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول 68 روپے 4 پیسے اور ڈیزل 77 روپے 22 پیسے فی لٹر دستیاب ہوگا۔
واضح رہے وفاقی حکومت کی جانب سے اوگرا سمیت پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کردیا گیا تھا جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل کا اعلان یکم تاریخ کے بجائے قدرے دیر سے کیا گیا ہے۔