ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(28 نومبر 2025): پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان ہے، جس میں عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ کے تناظر میں ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے  جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 70 پیسے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پٹرول 3 روپے 70 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 28 پیسے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کل پٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، جس کے بعد پٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ تفصیلی غور و خوض کے بعد اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ 30 نومبر کو بھیجی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری دیں گے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ کمی کے بعد پیٹرول 261 روپے 75 پیسے، ڈیزل 280 روپے 16 پیسے میں دستیاب ہوگا اس کے علاوہ مٹی کا تیل 193 روپے 61 پیسے لائٹ ڈیزل 164 روپے 45 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں