اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ، تاہم کتنے روپے کم ہوں گے، اس حوالے سے عوام کے لیے اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا ، جس میں عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ کے تناظر میں ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے ، جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 10 پیسے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پٹرول 6 روپے 10 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 97 پیسے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح مٹی کا تیل 2 روپے 75 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 1 روپے 64 پیسے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کل پٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، جس کے بعد پٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ تفصیلی غور و خوض کے بعد اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔
Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری دیں گے، جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے کیا جائے گا۔


