اسلام آباد(29 جنوری 2026): پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان میں فروری میں آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے 47 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہوسکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی، اوگرا 31 جنوری کو ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، تاہم پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی متوقع ہے، جو 36 پیسے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے، نئی قیمتیں 15 فروری تک نافذالعمل رہیں گی۔
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں


