ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

حکومت ایک ہی بار 1000 روپے لیٹر کر کے مار دے! پیٹرول مہنگا ہونے پر شہریوں کا شدید ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول مہنگا کرنے پر ملک بھر کے عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا غریب کہاں جائے، حکومت ایک ہی بار 1000 روپے لیٹر کر کے مار دے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے طریقہ کار کے تحت عوام پر ایک اور "پیٹرول بم” گرا دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ملک بھر میں نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے، جس پر عوام کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔

عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا جنگ جہاں ہورہی ہے، مہنگائی وہاں نہیں بلکہ یہاں بڑھ رہی ہے، حکومت عوام پر مسلسل پیٹرول بم گرا رہی ہے۔

عوام نے شکوہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، کاروبار پہلے ہی تباہ حال ہے جبکہ روزگار کے مواقع بھی نہیں، ایسے میں عام آدمی کیا کمائے اور کیا کھائے؟

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اس وقت تک مہنگائی کا احساس نہیں ہوگا جب تک انہیں اپنی جیب سے پیٹرول نہیں خریدنا پڑے گا۔

ہڑتالیں دھرنے ہورہے ہیں پیٹرول سستا کرواتنا ہی مہنگاہورہاہے حکومت کوچاہئے عوام کو ریلیف دے پیٹرول سستا کرے۔

ایک شہری نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو روز روز مہنگائی کے ذریعے مارنے کے بجائے ایک ہی بار پیٹرول کی قیمت ہزار روپے لیٹر کردے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ وروز بروز بڑھتی مہنگائی نے جینا مشکل کردیا، کوئی سننے والا نہیں، جائیں تو جائیں کہاں، پٹرول اتنا مہنگا کردیا کہ گزارامشکل ہوگیا، جو کمائیں اس کا پیٹرول ڈلوائیں تو گھر میں کیا دیں گے، حکومت عام آدمی کےلیے آسانیاں پیدا کرے۔

عوام نے کہا کہ یٹرول کی قیمت کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے، جس کا براہِ راست اثر اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور کاروباری اخراجات پر پڑتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

یاد رہے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا نفاذ 8 ستمبر بروز منگل صرف ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔

دو ماہ میں پیٹرول کتنا مہنگا ہوا؟

22 جولائی کو پیٹرول کی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر تھی، جو اب بڑھ کر 358 روپے 77 پیسے ہوگئی ہے، یوں اس دوران پیٹرول 38 روپے 4 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

اسی عرصے میں ڈیزل کی قیمت 367 روپے 21 پیسے سے بڑھ کر 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی، یعنی ڈیزل 14 روپے 56 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں