اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سمری مسترد کرتے ہوئے پیٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھنے کے بعد اوگرا نے پیٹرول، مٹی کے تیل ، لائٹ ڈیزل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں اضافے کی سمری دی تھی، اوگرا کی سمری کو وفاقی کابینہ نے مسترد کر دیا۔
وزارت خزانہ کے زرائع کے مطابق آئندہ ماہ کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت چونسٹھ روپے ستائیس پیسے کی موجود سطح برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت تینتالیس روپے پچیس پیسے، لائٹ ڈیزل تینتالیس روپے چونتیس پیسے رہے گی ۔
ہائی اوکٹین کی قیمت بہتر روپے اٹھاون پیسے جبکہ ڈیزل بہترروپے باون پیسے پر برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول 10 پیسے، ہائی آکٹین 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 71 پیسے، لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 81 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری دی گئی تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 28 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔