تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ نے اوگرا کی جانب سے کی جانے والی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی گزشتہ ماہ کی قیمتیں رواں ماہ کے آخر تک برقرار رہیں گی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی۔

اوگرا نے یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے سینتالیس پیسے مہنگا، پیٹرول چھ پیسے اور مٹی کا تیل 66 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی تھی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل ایک روپے دس پیسے مہنگا کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے  2020 کے پہلے ہی دن پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ 2019 میں پٹرول کی قیمت میں 23 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 18.42، لائٹ ڈیزل 5.99 اور مٹی کے تیل میں 12.85روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -