ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

جامعہ کراچی کی زمین پر قائم پٹرول پمپ سیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: این او سی کے بغیر جامعہ کراچی کی اراضی پر غیر قانونی پیٹرول پمپ کھولنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپ سیل کر دیا۔

ڈپٹی کمیشنر ایسٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پیٹرول پمپ سیل کر دیا ہے۔ این او سی منسوخی کے باوجود پیٹرول پمپ چلانے کی کوشش کی گئی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے آج 22 جنوری کوغیرقانونی عمل پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے کا نوٹس لیا تھا جب کہ ڈپٹی کمشنر ایسٹ پہلے ہی پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ کرچکے تھے۔

این او سی کے بغیر پیٹرول پمپ کھولنے پر فوری کارروائی کی گئی اور ضلعی انتظامیہ نے جامعہ کراچی کی زمین پر قائم پیٹرول پمپ سیل کر دیا۔

اس حوالے سے پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پیٹرول پمپ چلانے والوں کے خلاف مذید قانونی کارروائی ہوگی۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں