تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

منفرد اسکیم: نام دکھا کر مفت پیٹرول حاصل کریں

آپ کو کبھی نام کی وجہ سے کوئی چیز مفت نہیں ملی ہوگی لیکن بھارت میں ایک متاثر کن اسکیم کے ذریعے شہریوں کو مفت پیٹرول فراہم کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھروچ میں پیٹرول پمپ کے مالک ایوب پٹھان نامی شخص کی جانب سے ایک منفرد اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں شہریوں کو مفت پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔

اسکیم کا آغاز ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جیولین تھرو کے فائنل میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کی کامیابی پر کیا گیا۔

پیٹرول پمپ کے مالک ایوب پٹھان کی جانب سے اعلان کردہ اسکیم کے مطابق جو لوگ ’نیرج چوپڑا‘ کے نام سے لفظ ’چوپڑا‘ شیئر کرتے ہیں وہ دو دن 501 بھارتی روپے تک کا پیٹرول بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

اسکیم کے تحت نام کے ساتھ چوپڑا لکھنے والے افراد کو مفت پیٹرول حاصل کرنے کے لیے اصل شناخت دکھانی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -