منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

پیٹرول کی ہڑتال پر اختلاف ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پٹرول پمپ بند کرنے کے معاملے پر پیٹرول پمپ اونرز کے اصرار کے باوجود ڈیلرز نے حمایت کا فوری اعلان کرنے سے انکار کر دیا۔

کراچی پیٹرولیم ڈیلرا یسوسی ایشن اور پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن میں ہڑتال کے معاملے پر اختلاف ہو گیا۔  پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا جس میں ملک گیر لائحہ عمل پر غور ہو گا۔

ملک بھر کے ڈیلرز سے مشاورت کے بعد اوگرا کی 7 روزہ مہلت پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک گیر ہڑتال یا دیگر احتجاجی آپشنز پر فیصلہ کیا جائے گا۔

اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے حتمی فیصلے سے اوگرا کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نے مسائل کے حل کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے جس پر مشاورت سے فیصلہ ہو گا۔

پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں