تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، کون سے پمپ کھلے رہیں گے؟

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا لیکن کچھ پمپ کھلے رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے دیگر آئل کمپنیز کی کمپنی ملکیتی نے پمپس کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

پی ایس او کا کہنا ہے کہ ہمارے پیٹرول پمپس جو کمپنی زیر ملکیت ہیں وہ کھلے رہیں گے۔

شیل پاکستان کی جانب سے بھی کمپنی کی ملکیت والے پمپس چلانے کا اعلان کیا گیا ہے، پی ایس او کے ملک بھر میں 23، شیل کے 40 کمپنی ملکیت زیر انتظام پمپس ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس او کے کراچی میں 7، شیل کے 6 کمپنی ملکیت پیٹرول پمپس ہیں۔

مزید پڑھیں: کل سے پٹرول نہیں ملے گا، آل پاکستان پٹرولیم ریٹیلر نے ہڑتال کی حمایت کردی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 21 نومبر کو اعلان کیا گیا تھا کہ جمعرات سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں پٹرول پمپس بند رہیں گے۔

آل پاکستان پٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پٹرولیم ڈیلرز کی 25 نومبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، شعیب خان کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے تمام پٹرول پمپس احتجاجاً بند رکھیں گے۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک بھر میں ہڑتال کے اعلان پر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال کا اعلان انتہائی اہم معاملہ ہے، پٹرول پمپس کی بندش سے پٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگا۔

سلیم مانڈوی والا نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات کرکے معاملے کا حل نکالے۔

خیال رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ڈیلر مارجن 6 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -