ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

پیٹرول پمپس کے لئے بڑی شرط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انتظامیہ نے تمام پیٹرول پمپس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اپنے اسٹاک کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نے شہر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام متعارف کروا دیا ہے۔

اس نئے اقدام کے تحت شہر بھر کے 145 پیٹرول پمپس کے اسٹاک کی اب رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا سکے گی، اس مقصد کے لیے ‘سٹی اسلام آباد ایپ’ میں "فیول پمپ ٹرانزیکشنز” کا خصوصی آپشن شامل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے تمام پیٹرول پمپس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اپنے اسٹاک کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ ٹیوٹوریل (Tutorial) بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ مالکان کو ڈیٹا فراہم کرنے میں آسانی ہو۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ڈیٹا اپلوڈ کرنے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل نظام کا مقصد اسٹاک کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کو یقینی بنانا ہے، جس سے شہر میں پیٹرول کی کسی بھی ممکنہ قلت کو وقت سے پہلے بھانپ کر فوری طور پر دور کیا جا سکے گا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں