جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا پیٹرول پمپس 24گھنٹے کھولنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن کے سلسلے میں مخصوص اوقات میں پیٹرول پمپس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب سندھ حکومت نے عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے پمپس کو 24 گھنٹے کھولنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ حالیہ بارشوں کی صورتحال میں عوامی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں، پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کھلے رکھنے سے متعلق نوٹی فکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے تحت پیٹرول پمپس شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم اب 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں : پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کو مخصوص اوقات میں کھولنے کی اجازت

واضح رہپے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کےاحکامات پر کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 سے رات 8 (12 گھنٹے) تک کھولنے کا فیصلہ کیسا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر کے پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز رات 8 بجے کے بعد اگلی صبح 8 بجے تک مکمل بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں