جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آل پاکستان پیٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن نے ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آل پاکستان پیٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن نے 22 جولائی رات 12 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق مارجنز میں اضافے اور روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے نفاذ سے متعلق مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد مطالبات منظوری تک ملک گیر ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتیں، اہم مذاکرات

پٹرول پمپ مالکان کو ہڑتال میں بھرپور شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے ایسوسی ایشن نے اتحاد برقرار رکھنے اور پرامن احتجاج کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان کے جائز مطالبات پر مثبت اور قابلِ قبول فیصلہ کیا جائے، بصورت دیگر ملک گیر ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں