اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کے کتنے ذخائر موجود ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 جولائی 2026): پاکستان میں طلب کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں طلب کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر ہیں، او سی اے سی کے نمائندوں نے سپلائی سے متعلق خدشات کا جائزہ لے کر ازالہ کر دیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی کے پہلے 15 روز پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں غیر معمولی اضافے سے سپلائی کا خدشہ ہوا، اوگرا کے تجزیے میں ممکنہ قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ذخیرہ اندوزی کے خدشات کی نشاندہی کی گئی۔

این سی ایم سی نے اوگرا کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر انفورسمنٹ یقینی بنانے، صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزی روکنے، عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے، اور متعلقہ اداروں کو پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں