ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پیٹرول کی قلت ! عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ بینک گارنٹی کا مسئلہ برقرار رہا تو ایندھن کی درآمد رک سکتی ہے، جس سے پیٹرول کی قلت کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور وزارتِ توانائی و پیٹرولیم ڈویژن کو خط ارسال کرتے ہوئے ایندھن کی درآمد رکنے کے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بینک گارنٹی کے مطالبے پر صنعت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور اگر یہ مسئلہ برقرار رہا تو مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ ممکن نہیں ہوگی۔

او سی اے سی کا کہنا تھا کہ اگر درآمد رک گئی تو سپلائی چین متاثر ہونے کی ذمہ داری انڈسٹری پر نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں : ملک میں پٹرول و دیگر ایندھن کی دستیابی کی موجودہ صورتحال پر اوگرا کا اہم بیان آگیا

خط میں واضح کیا گیا کہ گزشتہ کئی برسوں سے حکومتوں کو اس مسئلے کے حل کے لیے تجاویز دی جا رہی ہیں، لیکن تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

خط میں کہنا تھا کہ پیٹرولیم صنعت کی جانب سے ہر ماہ 20 سے 25 کنسائنمنٹس درآمد کیے جاتے ہیں، جبکہ ایک کنسائنمنٹ کی مالیت 15 سے 25 ارب روپے تک ہوتی ہے۔

او سی اے سی نے مؤقف اختیار کیا کہ پیٹرولیم صنعت کا کوئی بھی رکن اتنی بڑی بینک گارنٹی دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

ادارے نے وزارتِ توانائی سے فوری مدد فراہم کرنے اور ایندھن کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں