تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سرکاری ٹی وی پر پیٹرول چوری کرنے کا طریقہ سکھایا جانے لگا

ایتھنز: یونان کے سرکاری ٹی وی پر  نشر ہونے والے ایک پروگرام میں پیٹرول چوری کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو نشر کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں، ایسے میں یونان کے سرکاری نشریاتی ادارے پر پیٹرول چوری کرنے کا بتانے کی ویڈیو نشر کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے یونانی سرکاری ٹی وی کے رپورٹر ایک مارننگ نیوز پروگرام میں بتا رہے ہیں کہ گاڑی سے تیل نکالنا زیادہ مشکل کام نہیں ہے اور اس کے لیے آپ کو کسی خاص پائپ کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایک عام پائپ سے گاڑی سے پیٹرول نکالنے کا کام لیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی سے پیٹرول کو نکالنے کے طریقہ کار کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک مکینک نے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کی جہاں سے گاڑی کے پیٹرول ٹینک سے ایندھن کو ‘چرایا’ جاسکتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد ناظرین کی جانب سے سرکاری ٹی وی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صار ف نے کہا کہ کیا  آپ لوگوں کا دماغ درست ہے؟ آپ لوگوں کو پٹرول چوری کرنے کی تجاویز دے رہے ہیں؟۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اب یہ ٹی وی سٹیشن تالے کھولنے اور لوگوں کے پرس چوری کرنے کے طریقوں پر بھی سبق دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بزرگ شہری نے رکشہ، موٹر سائیکل سواروں کو مفت پیٹرول دلوا دیا

خیال رہے کہ یونان فی لیٹر پیٹرول کے حوالے سے دنیا کے 10 مہنگے ترین ممالک میں شامل ہے، ایتھنز میں اوسطاً 2.50 ڈالر فی لیٹر سے زیادہ ہے اور قریبی جزیروں پر پٹرول کی قیمت 2.50 یورو سے زیادہ ہے۔

Comments

- Advertisement -