تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پیٹرول نہیں ملے گا! ہڑتال کا اعلان ‏

آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول ‏پمپس بند ہوں گے۔ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رکھے جائیں گے۔

سیکرٹری نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد پانچ نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی ‏تھی اب ڈیلر مارجن 6 فیصد کیے جانے تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔

‏ واضح رہے کہ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پٹرولیم مصنوعات کی ‏قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سیلز ٹیکس17 فیصد کی بجائے 1.43فیصد ‏حاصل کرے گی، پورا 17فیصد وصول ہوتا تو پٹرول قیمت 160سے زیادہ ہو جاتی، مزید اگر 30روپے لیوی لیاجاتا تو ‏پٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا، حکومت نےاپنے فی لیٹر 35روپےچھوڑے ہیں۔

Comments

- Advertisement -