بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

کیا 15 اگست سے پیٹرول پمپس بند ہونے جا رہے ہیں؟ عوام کے لیے اہم خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیٹرولیم ڈیلرز نے 15 اگست سے پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا اور واضح کیا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی ملک بھر میں پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا.

پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کہا گیا کہ 15 اگست کی صبح 6 بجے سے غیرمعینہ مدت تک ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ ملک بھر کے ڈیلرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

Petrol pump owners announce indefinite strike

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک خدا بخش نے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور 14 ہزار ممبران کا دباؤ ہے، مطالبات پورے ہونے تک پیٹرول پمپس نہیں کھولیں گے۔

وائس چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن انور کمال نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع کے مارجن کے معاملے پر حکومت نے کیا پیش رفت کی، اس بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے واضح کیا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 15 اگست سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش غیرمعینہ مدت تک جاری رہے گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں