جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال! کیا کل سے تمام پیٹرول پمپس بند ہوجائیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی ہڑتال موخر کردی، ڈیلرز نے مارجن میں اضافے کے لیے 26 تاریخ سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 26 تاریخ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اپنا فیصلہ فی الحال واپس لے لیا، یہ اعلان ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کیا ہے۔

چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات اور عوامی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فی الحال پیٹرول پمپس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ہڑتال یا آئندہ کے لائحہ عمل کا حتمی فیصلہ اب ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ڈیلرز اپنے مارجن میں اضافے کے مطالبے اور موقف پر اب بھی سختی سے قائم ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق موجودہ کاروباری حالات اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث موجودہ مارجن پر کام کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیلرز نے اپنے منافع (مارجن) میں اضافے کے لیے 26 تاریخ سے ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی تھی، جس سے ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں