اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے پٹرولیم لیوی میں بڑا اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرول قیمت کم کرکے لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر کا بھاری اضافہ کردیا ، جس کے بعد لیوی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیو اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے پٹرول پر ٹیکس بڑھا دیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد لیوی میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر کا بھاری اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی 91 روپے 34 پیسے سے بڑھ کر 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبے کو ریلیف دینے کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 24 روپے 34 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر نئی لیوی 44 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مٹی کے تیل پر عائد پٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل (LDO) پر 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، مہنگے اور ہائی پرفارمنس ایندھن ‘ایچ او بی سی’ پر 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر کی بھاری لیوی بدستور عائد رہے گی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی میں کمی کا مقصد ملک میں مال برداری کے اخراجات اور مہنگائی کی شرح کو قابو میں رکھنا ہے، تاہم پٹرول پر لیوی بڑھا کر حکومت اپنے آمدنی کے اہداف کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں