جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں2روپے17 پیسے اضافہ متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی مگر حکومت نے یہ خوشی بھی عوام سے چھینے کی تیاری کرلی ہے، نئے سال کے پہلے ماہ کیلئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تیاری کر لی گئی۔

اوگرا زرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے سترہ پیسے تک کا اضافہ متوقع ہے جبکہ بقیہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے تیرانوئے پیسے ، مٹی کےتیل کی قیمت آٹھ روپے سات پیسے فی لیٹر ،لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی آٹھ روپے انتیس پیسے کمی کا امکان ہے ۔

دوسری جانب امیروں کے ایندھن ایچ اوبی سی کی قیمت میں بھی چار روپے پینتس پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے، قیمتوں میں دروبدل کی سمری آج وزرات پٹرولیم کو بھجوا دی جائے گی.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں