اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی.
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں2 روپے 55 پیسے فی لیٹر، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں3 روپے23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے.
سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے.
اگر سمری منظور کی جاتی ہے، تو لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی متوقع ہے.
خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کی منظوری کے بعد مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا.
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 113.24 روپے، جب کہ ہائی ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 124.8 روپے ہے۔
سمری منظور ہونے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 110.69 ہوگی۔
Comments
- Advertisement -