اسلام آباد(10 اپریل 2026): وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کا حتمی تعین ہفتہ وار بنیادوں پر آج کیا جائے گا۔
حکومتی حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت کو پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کی مد میں ردوبدل کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ اس وقت حکومت پیٹرول پر لیوی کی مد میں 80 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے۔
Petrol price in Pakistan likely to come down
جبکہ ڈیزل پر گزشتہ ہفتے سے لیوی صفر کر دی گئی تھی۔ عوامی حلقوں کو امید ہے کہ عالمی منڈی کے اثرات کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔


