جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

آئندہ مہینے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ساڑھے تین روپےفی لیٹرکا ممکنہ اضافہ ہونے کاخدشہ ظاہرکردیا گیا۔

عوام کو ابھی پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملے تھوڑا ہی وقت گزرا تھا کہ یکم اپریل سے دوبارہ پٹرول بم گرنے کا خدشہ ظاہرکردیا گیا۔

حکام کے مطابق پیٹرول دو روپے 10 پیسے فی لیٹراور ہائی اوکٹین تین روپے 48 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوگا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے 27 پیسے اورلائٹ ڈیزل دو روپے98 پیسے فی لیڑ مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے 8 پیسے فی لیٹر بڑھے گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے عرب لائیٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،جس کی وجہ سے نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت جی ایس ٹی میں کمی کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں