تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے31 پیسے فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیں، وزیر اعظم نے کہا پیٹرول کی قیمت مزید نہیں بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی سے بتارہا ہوں کہ لوگ پیٹرول پمپس پر گرمی میں لائنیں نہ لگائیں، اس وقت حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کہیں نہ کہیں ایڈجسٹ کریں گے، آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی نوبت نہیں آئی، ہم عوام کی زندگی آسان بنانے کیلئے آئے ہیں اور اس کیلئے کوشاں ہیں۔

Comments

- Advertisement -