منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، وزارت خزانہ کی جانب سے کل نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ 15 دسمبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103 روپے 69 پیسے ہوگئی تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی، اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل
کی قیمت 105.43 روپے فی لیٹر تھی۔

پندرہ روز قبل مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا تھاجس کے بعد فی لیٹر قیمت 70 روپے 29 پیسے ہوگئی تھی جبکہ یکم دسمبرکو مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29پیسے تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں