ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

پیٹرول کے بحران کے حوالے سے عوام کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا جہاز کلیئر ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کا بحران عارضی طور پر ٹل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے ممکنہ بحران کا خطرہ فی الحال عارضی طور پر ٹل گیا۔

ذرائع نے بتایا سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا ایک جہاز 15 دن کے انڈرٹیکنگ پر کلیئر کر دیا۔

دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے جہاز بھی 15 روز کے لیے بغیر بینک گارنٹی کلیئر ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے درآمدی فیول کی کلیئرنس کیلئے بینک گارنٹی پر 15 دن کی عارضی اجازت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں : ملک بھر میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ 100 فیصد بینک گارنٹی جمع کرانے سے کیش فلو بری طرح متاثر ہوگا، جس سے ایندھن کی سپلائی میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سندھ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بینک گارنٹی جمع کرانے کے لیے دوسرا خط جاری کر دیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ انڈرٹیکنگ کے بجائے بینک گارنٹی فراہم کی جائے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق مطلوبہ بینک گارنٹی جمع کرانے کے بعد ہی کمپنیوں کے کیسز پر کارروائی کی جائے گی، جبکہ بینک گارنٹی جمع نہ کرانے کی صورت میں ایندھن کی فراہمی میں کسی تعطل کی ذمہ داری متعلقہ کمپنیوں پر عائد ہوگی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں