تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پیٹرولیم مصنوعات: پاکستان اور سعودی عرب سے متعلق اہم خبر

وفاقی وزیر اقتصادی امور عمرایوب نے کہا ہے کہ پاک عرب، نیشنل ریفائنری سعودیہ سے پٹرولیم مصنوعات درآمد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراقتصادی امور عمرایوب سےسعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی جس میں سعودی ترقیاتی فنڈ کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر سعود عید آر الشمری بھی ہمراہ تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون بشمول سعودی تیل کی سہولت سےمتعلق گفتگو کی گئی جب کہ جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات درآمد کیلئے سعودی تیل کی سہولت پر گفتگو کی گئی، سہولت کے تحت پہلا آئل ٹینکر کی مارچ کے تیسرے ہفتےمیں پاکستان آمد توقع ہے۔

عمرایوب نے سماجی اقتصادی ترقی کیلئے ایس ایف ڈی کی تکنیکی اور مالی معاونت کو سراہتے ہوئے رکاوٹیں دور کر کے ترقیاتی منصوبوں پر تیز عملدرآمد کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی درآمدشروع ہو چکی، پاک عرب، نیشنل ریفائنری سعودیہ سے پٹرولیم مصنوعات درآمد کریں گے دونوں کمپنیاں ماہانہ 100ملین ڈالر تک پٹرولیم مصنوعات درآمد کریں گی۔

سعودی سفیرکی باہمی تعاون مضبوط بنانےکیلئے تعاون جاری رکھنےکی یقین دہانی بھی کروائی۔

Comments

- Advertisement -