پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

پیٹرول پر کتنے روپے لیوی عائد کی گئی؟ تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے سڑک تعمیر کے لیے عائد لیوی کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر بالترتیب 7 اور 8 روپے اضافی لیوی سڑک تعمیر کے لیے عائد کی گئی، 16 اپریل سے عائد لیوی مد میں صارفین سے 666 ارب 13 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

پیٹرولیم ڈوویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 16 اپریل کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد کی، پیٹرول پر 8 اور ڈیزل پر فی لیٹر 7 روپے عائد کی گئی۔

30 ستمبر تک صارفین سے اضافی لیوی کی مد میں 66 ارب 13 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اضافی پیٹرول لیوی مد میں عائد رقم تاحال صارفین سے وصول کی جارہی ہے، فنڈ اخراجات یا منصوبوں کا دائرہ اختیار پیٹرولیم ڈویژن کے پاس نہیں۔

یہ پڑھیں: حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کر دیا

حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے لیے عائد اضافی لیوی کے ذریعے 200 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 16 نومبر سے پیٹرول پر لیوی 1 روپے 60 پیسے فی لیٹر بڑھا دی جبکہ آئندہ 15 روز کیلیے اس پر ایکسٹرا مارجن بھی 3 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا تھا۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح 78 روپے 2 پیسے سے بڑھا کر 79 روپے 62 پیسے ہوگئی تاہم اس پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے کی موجودہ شرح برقرار رکھی گئی، پیٹرول پر فریٹ مارجن کی شرح 8 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 1 روپے 60 پیسے کم کر دی گئی اور لیوی کی شرح 77 روپے 1 پیسے سے کم ہو کر 75 روپے 41 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل پر فریٹ مارجن 1 روپے 82 پیسے اور ایکسٹرا مارجن 24 پیسے فی لیٹر کم کر دیا گیا۔ ڈیزل پر فریٹ مارجن 4 روپے 31 پیسے فی لیٹر، ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں