اسلام آباد (10 فروری 2026): رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں گزشتہ مالی سال کی نسبت اضافی بوجھ ڈالا گیا۔
اے آر وائی نیوز کو وزارت خزانہ کی جانب سے موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران پٹرولیم لیوی 822 روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 549 ارب روپے تھی۔
دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں حکومتی اخراجات کی مد میں 1160 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں حکومتی اخراجات 10 ہزار 141 ارب روپے رہے جب کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں یہ اخراجات 11 ہزار 301 ارب روپے تھے۔
تاہم پہلی سہ ماہی کی نسبت دوسری سہ ماہی میں حکومتی اخراجات میں 6 ہزار 61 روپے روپے کا اضافہ ہوا۔
جولائی سے ستمبر تک بجٹ بیلنس 2 ہزار 119 ارب سے کم ہو کر 541 ارب روپے ریکارڈ ہوا جب کہ جولائی سے دسمبر کے دوران پرائمری بیلنس 4 ہزار 105 ارب روپے سرپلس رہا۔ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں حکومتی مجموعی آمدن 10 ہزار 683 ارب روپے رہی۔
رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں ٹیکس آمدن 6 ہزار 729 ارب، نان ٹیکس آمدن 3 ہزار 954 ارب روپے رہی۔ وفاق کی آمدن 6 ہزار 160 ارب روپے جب کہ صوبائی آمدن 568 ارب روپے رہی۔
ان 6 ماہ میں سود کی ادائیگیوں پر 3563 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ جب کہ گزشتہ مالی سال جولائی تا دسمبر سود کی ادائیگیوں پر 5141 ارب روپے خرچ کیے گئے تھے۔
رواں مالی سال جولائی سے دسمبر دفاع پر 1 ہزار 44 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ 6 ماہ میں بیرونی ذرائع سے 34 ارب روپے اور مقامی ذرائع سے 575 ارب قرض لیا گیا۔
جولائی تا دسمبر 504 ارب پنشن، سول حکومتی اخراجات 380 ارب، 462 ارب روپے سبسڈی دی گئی۔ اسی مدت کے دوران 8.8 ارب سی پی پی لیوی اور 25 کاربن لیوی اکٹھی ہوئی۔
مرکزی بینک نے جولائی سے دسمبر تک حکومت کو 2 ہزار 428 ارب روپے منافع دیا۔ صوبوں کو مجموعی طور پر رواں مالی سال کے دوران 3 ہزار 616 ارب روپے جاری کیے گئے۔
جولائی تا دسمبر این ایف سی کی مد میں پنجاب کو 1796 ارب، سندھ کو 901 ارب، خیبر پختونخوا کو 586 اور بلوچستان کو 322 ارب روپے جاری کیے گئے جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران بالترتیب 1644، 842، 544 اور 307 ارب روپے تھے۔
عوام کو پٹرولیم لیوی کا بوجھ کب تک برداشت کرنا پڑے گا؟ اہم خبر
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


