پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

پٹرولیم قیمتوں اور لیوی میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی آج ملک بھر میں دھرنے دے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 اگست 2026): پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی آج ملک بھر میں دھرنے دے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے آج ملک بھر میں دھرنے دیے جا رہے ہیں۔

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں احتجاج اور دھرنے دیے جائیں گے، جن کا آغاز آج سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔

لاہور میں کارکنوں کو مسجد شہدا پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جب کہ جماعت کی قیادت اور مظاہرین شام 6 بجے وزرائے اعلیٰ ہاوسز کے سامنے دھرنے دیں گے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں مسلسل اضافے کے خلاف ملک بھر میں 500 سے زائد مقامات پر احتجاج کیا تھا۔

تاہم جشن آزادی تقریبات کے باعث دھرنوں کو موخر کرتے ہوئے 16 اگست کو دھرنے دینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے اعلان کردہ احتجاج کے پیش نظر صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں مظاہرین کو روکنے کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں