جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کسی بھی قسم کی افواہیں پر توجہ نہ دیں، غیرضروری پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری یا ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث کسی بھی فرد یا ادارے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کہیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پائی جائے اوگرا کو ان نمبرز 0800-77733 یا 03335-108830 پر اطلاع دی جائے۔

یہ پڑھیں: بھارت اور بنگلادیش میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کتنی ہے؟

حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ مقامات کو سیل کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل ڈپوز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس پر پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی نگرانی کی جارہی ہے۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں